خورشید شاہ نے کون کونسی جائیدادیں بنائیں اور کن کے نام پر ؟ نیب نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

خورشید شاہ نے کون کونسی جائیدادیں بنائیں اور کن کے نام پر ؟ نیب نے تہلکہ خیز ...
خورشید شاہ نے کون کونسی جائیدادیں بنائیں اور کن کے نام پر ؟ نیب نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کوسنگین الزامات کی بنیادپرگرفتارکیاگیاہے،خورشید شاہ کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب نے 18ستمبر کو جاری کئے تھے، نیب کا کہناہے کہ خورشید شاہ نے بےنامی جائیدادیں اوراثاثے بنائے، خورشیدشاہ نے فرنٹ مین کے نام پرکئی جائیدادیں بنائیں،نیب کا کہناہے کہ 25کروڑ لاگت کا تاج محل ہوٹل شکارپورروڈ سکھر میں اعجاز بلوچ کے نام پر بنایا گیا،روہی روڈپرپٹرول پمپ فرنٹ مین قاسم شاہ کے نام پربنایاگیا،اس کے علاوہ فرنٹ مین پپومہرکے نام پرسرکاری اراضی میں بنگلہ تعمیرکیا،نیب کاکہنا ہے کہ روہڑی میں گلگ ہوٹل بھی بے نامی داربنایاگیا، پروفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سکھرمیں گھربنایاگیا،نیب کا کہنا ہے کہ گھربنانے کیلئے فنڈزخورشیدشاہ کے ظاہراثاثوں سے استعمال نہیں ہوئے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...