” اگر یہ کام ہوا تو پیپلز پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گی “ بلاول بھٹوزرداری نے واضح اعلان کر دیا

” اگر یہ کام ہوا تو پیپلز پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گی “ بلاول ...
” اگر یہ کام ہوا تو پیپلز پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہو گی “ بلاول بھٹوزرداری نے واضح اعلان کر دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت اسلام آبادمیں ہونے والے کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،بلاول بھٹو زرداری نے کور کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسلط کردہ قومی حکومت کا حصہ بنیں گے نہ حمایت کریں گے،مرادعلی شاہ جیل میں ہوں یا ریل میں وہ وزیر اعلیٰ رہیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ مہنگائی یاجمہوریت کی بات کی گئی تو اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہوں گے،عمران خان کی پھانسی یا مذہب پر سیاست کا ساتھ نہیں دیں گے ،ایسا ہوا تو پیپلزپارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگی،پارٹی رہنماﺅں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کے ساتھ دھرنے میں نہیں گئے تو کہا جائے گا ڈیل کرلی،اس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ دھرنے میں گئے تو کہا جائے گا گرفتاریوں کے باعث ایسا کیا،پیپلز پارٹی اپنی سیاست کرے گی ،بلاول بھٹو نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن سے موثر رابطہ نہیں رہا ،اے این پی ،بی این پی اور دیگرجماعتوں کے ساتھ رابطے کریں گے ،بلاول بھٹونے کہا کہ کراچی میں آرٹیکل 149 نافذکیا گیا تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...