سری لنکا کی وزارت دفاع نے ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل دیدیا: سری لنکن میڈیا

سری لنکا کی وزارت دفاع نے ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل دیدیا: سری لنکن ...
سری لنکا کی وزارت دفاع نے ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل دیدیا: سری لنکن میڈیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا کی وزارت دفاع نے ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سری لنکا کی وزارت دفاع نے اپنی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دیدی ہے ، سری لنکن میڈیا کا کہناہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ جلد ہی دورہ پاکستان کا اعلان کرے گا ، سری لنکا کی ٹیم 24 ستمبر کو پاکستان کیلئے روانہ ہو گی جہاں وہ پاکستان کے ساتھ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بھی کر دیاہے جو کہ کل سے شروع ہو جائے گی ، کم سے کم ٹکٹ پانچ سو روپے کی رکھی گئی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /کھیل


loading...