فخرزمان، امام الحق، عابد علی اور بابراعظم کو کیا پریکٹس کروائی جا رہی ہے؟ جان کر ہی سری لنکن پلیئرز گھبرا جائیں

فخرزمان، امام الحق، عابد علی اور بابراعظم کو کیا پریکٹس کروائی جا رہی ہے؟ ...
فخرزمان، امام الحق، عابد علی اور بابراعظم کو کیا پریکٹس کروائی جا رہی ہے؟ جان کر ہی سری لنکن پلیئرز گھبرا جائیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز کی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا جس کے ابتداءمیں ہی کوچز نے اپنی توجہ ٹاپ آرڈر پر مرکوز کر لی ہے اور فخرزمان، امام الحق، عابد علی اور بابر اعظم کو ماربل سلیب پر پریکٹس کرائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کی تیاری کیلئے ممکنہ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز لاہور میں شروع ہو گیا جس میں ٹریننگ کیلئے کھلاڑیوں کی شرکت لازمی قرار نہیں دی گئی تھی تاہم اس کے باوجود سرفراز احمد اور محمد حسنین کے سوا تمام کھلاڑی میدان میں موجود تھے، وارم اپ اور فیلڈنگ پریکٹس کے بعد نیٹ میں ٹاپ آرڈر پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کے معاون شاہد اسلم نے فخرزمان، امام الحق، عابد علی اور بابر اعظم کو ماربل سلیب پر پریکٹس کرائی،انہوں نے تمام بیٹسمینوں کو باری باری کریز پر بلایا اور ہر 6 میں سے 4 گیندوں کو ماربل سلیب کے اوپر سے اچھالا، باقی معمول کے مطابق پچ سے اٹھتی ہوئی آتیں، شاہد اسلم نے خاص طور پر عابد علی کے سٹروکس چیک کرتے ہوئے انہیں فٹ ورک کے بارے میں بتایا کہ جسم اور آنکھوں کا تال میل ہونے سے ہی گیند کی لائن میں آ کر کھیل سکو گے۔

مزید : کھیل


loading...