ڈینٹل کالج کی طالبہ ڈاکٹر نمرتا چندانی کی پراسرار ہلاکت اور نوجوان انجینئر رنجیش مالکھی کے قتل کے خلاف عمرکوٹ ینگ ہندو فورم کا شدید احتجاج

ڈینٹل کالج کی طالبہ ڈاکٹر نمرتا چندانی کی پراسرار ہلاکت اور نوجوان انجینئر ...
ڈینٹل کالج کی طالبہ ڈاکٹر نمرتا چندانی کی پراسرار ہلاکت اور نوجوان انجینئر رنجیش مالکھی کے قتل کے خلاف عمرکوٹ ینگ ہندو فورم کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر   )بی بی آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ میں فائنل ائیر کی طالبہ ڈاکٹر نمرتا چندانی کی پراسرار ہلاکت اور عمرکوٹ کے نوجوان انجینئر رجنیش مالھی کے قتل کے خلاف عمرکوٹ ینگ ہندو فورم کا شدید احتجاج مظاہرہ رات گئے ینگ ہندو فورم کے نوجوانوں نے موم بتیاں جلا کر ڈاکٹر نمرتا چندانی اور انجینئر رجنیش مالھی کو عقیدت کے نذرانے پیش کیے گئے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر نمرتا چندانی اور  رجنیش مالھی کے قاتل گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے تفصیلات کےمطابق رات گئے تھربازار عمرکوٹ سے پریس کلب تک ینگ ہندو فورم کے تحت شمع برادر ریلی نکالی گئی پریس کلب کے سامنے شمع بردار ریلی اس مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیلاش ،نندلال ،مہک ،ارون کمار وغیرہ نےکہا کہ پچھلے چند روز سے سندھ میں لاڑکانہ ،عمرکوٹ ،گھوٹکی  وغیرہ میں ہندوؤں کےساتھ ہونے والے واقعات سے سخت تشویش ہے لاڑکانہ میں ڈاکٹر نمرتا چندانی کی پراسرار ہلاکت ،عمرکوٹ میں انجینئر رجنیش مالھی کا قتل جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر نمرتا چندانی ،اور انجینئر رجنیش مالھی کے قاتل فوری طور پر گرفتار کرکے منظر عام پر لائے جائے مظاہرے میں بڑی تعداد میں ینگ ہندو فورم کے نوجوانوں کے علاوہ مختلف سیاسی سماجی اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نےشرکت کی آخر میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شمعیں روشن کرکے ڈاکٹر نمرتا چندانی ،اور انجینئر رجنیش مالھی کو عقیدت کے نذرانے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈاکٹر نمرتا اور رجنیش کے ورثاء کےدکھ درد میں برابر کے شریک ہیں  ڈاکٹر نمرتا اور رجنیش  مالھی کے قاتل فوری گرفتار کیےجائیں ۔