”سری لنکن کھلاڑیوں پر بھارت کا دباﺅ ہے“ شاہد آفریدی نے حقیقت بیان کر دی

”سری لنکن کھلاڑیوں پر بھارت کا دباﺅ ہے“ شاہد آفریدی نے حقیقت بیان کر دی
”سری لنکن کھلاڑیوں پر بھارت کا دباﺅ ہے“ شاہد آفریدی نے حقیقت بیان کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکن کھلاڑیوں پر دورہ پاکستان سے انکار کیلئے بھارت کا دباﺅ بھی موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہد آفریدی کا گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن کھلاڑیوں پر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائزز کا دباﺅ بھی موجود ہے۔ میں نے کافی سری لنکن کھلاڑیوں سے بات کی تھی کہ آپ لوگوں کو پاکستان آنا چاہئے اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بھی بننا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ میرے ایسا کہنے پر سری لنکن کھلاڑیوں نے جواب دیا کہ ہم آنا چاہتے ہیں لیکن آئی پی ایل والے کہتے ہیں کہ اگر تم پاکستان جاﺅ گے تو تمہیں کنٹریکٹ نہیں دیں گے، وہ بھی پرفیشنل کھلاڑی ہیں اس لئے وہ چاہیں گے کہ جہاں انہیں زیادہ پیسے ملیں،وہاں وہ کرکٹ کھیلیں۔

مزید :

کھیل -