وزیر اعظم عمران خان کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، سعودی تنصیبات پر حملوں کی مذمت ،ولی عہد کوکشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

وزیر اعظم عمران خان کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، سعودی تنصیبات پر ...
وزیر اعظم عمران خان کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، سعودی تنصیبات پر حملوں کی مذمت ،ولی عہد کوکشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا

  


جدہ(محمد اکرم اسد) وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات، دو نوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیر اعظم کی سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت ، کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اورسعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...