نیب ٹیم کا خورشید شاہ کے گھر پر چھاپہ، 3 گھنٹے کی چھان بین کے بعد کیا لے کر گئے؟ آپ کو بھی یقین نہ آئے

نیب ٹیم کا خورشید شاہ کے گھر پر چھاپہ، 3 گھنٹے کی چھان بین کے بعد کیا لے کر ...
نیب ٹیم کا خورشید شاہ کے گھر پر چھاپہ، 3 گھنٹے کی چھان بین کے بعد کیا لے کر گئے؟ آپ کو بھی یقین نہ آئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے گھر چھاپے کے بعد واپس روانہ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی بنی گالہ اسلام آباد میں قائم رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ نیب ٹیم کی جانب سے خورشید شاہ کے گھر 3 گھنٹے تک چھان بین کی گئی تاہم نیب اہلکاروں نے وہاں سے کوئی بھی بڑی چیز برآمد نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب کی ٹیم تین گھنٹے کی تلاشی کے بعد جاتے ہوئے بجلی کے 2 بلوں کے علاوہ کچھ نہیں لے کر گئی۔

خیال رہے کہ نیب نے بدھ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں خورشید شاہ کو ان کی بنی گالہ والی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...