مجرم پکڑا جائے تو کسی کو کیا ٹف ٹائم دیگا ؟ وزیر داخلہ کا خورشید شاہ کی گرفتار ی پر ردعمل

مجرم پکڑا جائے تو کسی کو کیا ٹف ٹائم دیگا ؟ وزیر داخلہ کا خورشید شاہ کی گرفتار ...
مجرم پکڑا جائے تو کسی کو کیا ٹف ٹائم دیگا ؟ وزیر داخلہ کا خورشید شاہ کی گرفتار ی پر ردعمل

  


کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مجرم پکڑاجائے تو وہ کسی کو کیا ٹف ٹائم دیگا؟ خورشید شاہ کی گرفتاری سے کچھ نہیں ہوگا ، فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے ۔

دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بریگیڈئیر(ز) اعجاز شاہ نے کہا کہ محرم کے دوران سکیورٹی کے بہتر انتظامات کئے گئے۔کوئٹہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کوکارکردگی کی تعریف کرنے آیا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ وقت کشمیریوں سے یکجہتی کرنے کا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔ نیب کی گرفتاریوں کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی ٹف ٹائم نہیں دے سکتا، روٹین کی لائف چلتی رہتی ہے، ”جناں کھادیاں گاجراں ٹیڈ اوناں دے پیڑ“۔جرم کرنیوالا پکڑا جائے تو وہ کیا ٹف ٹائم دیگا؟ خورشید شاہ کی گرفتاری سے کچھ نہیں ہونے لگا۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی لگژری نہیں ضرورت بن گئی ہے۔ کوئٹہ میں سیف سٹی بننا چاہئے۔ حکومت کا مشن عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کوٹف ٹائم نہیں دیا جارہا، خورشید شاہ کی گرفتاری معمول کی کارروائی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...