سندھ میں تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، مسلح ملزمان نے لاش سمیت ایمبولینس چھین لی ، یہ کون لوگ تھے؟ حیران کن خبر آگئی

سندھ میں تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، مسلح ملزمان نے لاش سمیت ایمبولینس چھین ...
سندھ میں تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ، مسلح ملزمان نے لاش سمیت ایمبولینس چھین لی ، یہ کون لوگ تھے؟ حیران کن خبر آگئی

  


پنو عاقل (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے شہر پنو عاقل میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسلح ملزمان لاش سمیت ایمبولینس چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنو عاقل میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ایمبولینس میں لے جایا جارہا تھا کہ اسی دوران مسلح ملزمان لاش سمیت ایمبولینس چھین کر فرار ہوگئے۔

ایمبولینس کے ڈرائیور نے بتایا کہ 2 مسلح ملزمان نے ایمبولینس رکوائی، اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور باندھ کر پھینک دیا ا ور ایمبولینس لے کر فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او پنو عاقل کا کہنا ہے کہ ایمبولینس چھیننے والا مقتولہ کا بھائی اور شوہر ہے ۔ ملزمان نے کیس خراب کرنے کیلئے ایسا کیا ہے، شک ہے کہ ملزمان لاش کو غائب کرنے کیلئے لے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر


loading...