شیخ رشید نے ڈینگی کے خلاف اعلان جنگ کردیا

شیخ رشید نے ڈینگی کے خلاف اعلان جنگ کردیا
شیخ رشید نے ڈینگی کے خلاف اعلان جنگ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ڈینگی سے لڑناہے ، میں ڈینگی مہم کی قیادت خود کروں گا ۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سارے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاد کردیا گیا ہے ، میں ڈینگی مہم کی قیادت خود کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈینگی سے لڑناہے ، ہسپتالوں میں اد ویات کا وافر ذخیر ہ موجود ہے اورپریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔
اس موقع پر جب ایک صحافی نے ان سے ملکی سیاست کے بارے میں سوال کیا توان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر میں سیاست کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرناچاہتا۔ ہم ڈینگی کے خلاف مہم پر نکل رہے ہیں جس کی قیادت میں خود کررہا ہوں۔

مزید :

قومی -