امریکا یا سعودی حملے کی صورت میں کھلی جنگ ہوگی،ہم اپنے دفاع میں ایک پل بھی دیر نہیں کریں گے:ایرانی وزیرخارجہ

امریکا یا سعودی حملے کی صورت میں کھلی جنگ ہوگی،ہم اپنے دفاع میں ایک پل بھی ...
امریکا یا سعودی حملے کی صورت میں کھلی جنگ ہوگی،ہم اپنے دفاع میں ایک پل بھی دیر نہیں کریں گے:ایرانی وزیرخارجہ

  


تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر سعودی عرب یا امریکا کی جانب سے حملہ کیا گیا تو اپنے دفاع میں ایک پل دیر نہیں لگائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران کسی بھی عسکری تنازع میں نہیں الجھنا چاہتا تاہم اگر امریکا یا سعودی عرب کی جانب سے کوئی بھی حملہ کیا گیا تو یہ جنگ کی دعوت ہوگی اور ہم اپنے دفاع میں ایک پل بھی دیر نہیں کریں گے۔ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے سعودی آئل فیلڈ پر حملے کے ایران پر الزامات امریکی صدر کو ایک جنگ کی طرف مائل کرنے کی کوشش ہوسکتی ہےلیکن ہم اس معاملے میں انتہائی سنجیدہ ہیں اور جنگ نہیں چاہتے  تاہم یہ بھی باور کرانا چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورت میں سعودی عرب کوآخری امریکی فوجی کے زندہ ہونے تک لڑنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ14ستمبر کو سعودی شہر بقیق میں بڑی آئل فیلڈ اورآرامکو کمپنی کے پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے جس کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان ہوا،امریکا اورسعودی عرب نےان حملوں  

 کا الزام ایران پر عائد کیا  تھا جب کہ گزشتہ روز سعودی وزارت دفاع کی جانب سے ان حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے شواہد بھی پیش کیے گئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...