تبدیلی کے اثرات آنا شروع ؟ گورنر سٹیٹ بینک نے رواں سال مہنگائی کم ہونے کی خوشخبری سنادی

تبدیلی کے اثرات آنا شروع ؟ گورنر سٹیٹ بینک نے رواں سال مہنگائی کم ہونے کی ...
تبدیلی کے اثرات آنا شروع ؟ گورنر سٹیٹ بینک نے رواں سال مہنگائی کم ہونے کی خوشخبری سنادی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک رضاباقر نے کہاہے کہ پاکستان اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے ، فاریکس مارکیٹ میں بے یقینی میں کمی آئی ہے ، رواں سال کے آخری چھ ماہ میں مہنگائی میں کمی آئیگی۔

 گورنر سٹیٹ بینک سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان اقتصادی اصلاحات پر عمل پیرا ہے ، فاریکس مارکیٹ میں بے یقینی میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے آخری چھ ماہ میں مہنگائی کم ہونے کی امید ہے ۔اصلاحاتی پروگرام کے نتائج حوصلہ افزاءہیں، معاشی اصلاحات پر عمل در آمد شروع کردیاہے۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیہاد آرزو کا کہنا تھا کہ خطے کے مرکزی بینکس چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، سٹیٹ بینک کے ساتھ شراکت داری کا عمل جاری رکھا جائے گا ۔

مزید : قومی /بزنس


loading...