حالات ون پارٹی سسٹم کی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں، تجزیہ کار مظہر عباس کا دعویٰ

حالات ون پارٹی سسٹم کی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں، تجزیہ کار مظہر عباس کا ...
حالات ون پارٹی سسٹم کی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں، تجزیہ کار مظہر عباس کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ حکومت کہیں رکتی نظر نہیں آرہی ، اپوزیشن رہنماﺅں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں اور حالات ون پارٹی سسٹم کی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کا دارو مدار ہی مذہب پر ہے ، مجھے نہیں لگتا کہ مولانا فضل الرحمان ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی جانب سے کسی اصولی اور نظریاتی بنیاد پر یہ فیصلے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ جائیگی ، ان کا خیال ہے کہ آزادی مارچ کے نتیجے میں حکومت جائے یا نہ جائے لیکن دباﺅ میں آجائے گی جس کا ریلیف ن لیگ کو ملے سکے اور پیپلز پارٹی کوبھی ملے گا ۔

مظہر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت کہیں رکتی نظر نہیں آرہی ، اپوزیشن رہنماﺅں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں اور حالات ون پارٹی سسٹم کی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...