’تم لوگ کرپٹ ہو اس لیے پیسے نہیں دیں گے ‘امریکہ نے صدارتی الیکشن سے پہلے افغانستان کی امداد روک لی، اشرف غنی ہکا بکا رہ گئے

’تم لوگ کرپٹ ہو اس لیے پیسے نہیں دیں گے ‘امریکہ نے صدارتی الیکشن سے پہلے ...
’تم لوگ کرپٹ ہو اس لیے پیسے نہیں دیں گے ‘امریکہ نے صدارتی الیکشن سے پہلے افغانستان کی امداد روک لی، اشرف غنی ہکا بکا رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی جانب سے افغان حکومت پر کرپشن روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے 160 ملین ڈالر سے زائد کی امداد روک دی گئی ہے۔ امریکہ نے افغان حکومت کی امداد ایک ایسے وقت میں روکی ہے جب 2 ہفتوں بعد افغانستان میں صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ہم ان تمام لوگوں کے خلاف ہیں جو اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے افغانستان کے لوگوں کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بیرونی امداد کو ان کے بہتر مستقبل پر خرچ کرنے کے بجائے اپنی جیبوں میں ڈالتے ہیں۔’ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان حکومت کرپشن کے خلاف جنگ میں اپنے عزائم واضح کرے گی، تاکہ افغان عوام کا بھروسہ جیتا جاسکے،وہ افغان لیڈرز جو کرپشن پر قابوپانے میں ناکام رہے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔‘
مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ وہ 100 ملین ڈالر واپس لے رہا ہے جو افغانستان میں ایک انرجی پراجیکٹ کیلئے دیے جانے تھے،اب امریکہ یہ رقم افغان حکام کو دینے کے بجائے خود ہی براہ راست خرچ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ وہ 60 ملین ڈالر بھی روک رہا ہے جو افغانستان کی پروکیورمنٹ اتھارٹی کو دی جانی تھی۔