’کریکٹر ڈھیلا‘ گانے پر ناچنے والا یہ شخص کس یونیورسٹی کا وی سی ہے اور اس کو اپنے کیے کی کیا سزا ملی؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

’کریکٹر ڈھیلا‘ گانے پر ناچنے والا یہ شخص کس یونیورسٹی کا وی سی ہے اور اس کو ...
’کریکٹر ڈھیلا‘ گانے پر ناچنے والا یہ شخص کس یونیورسٹی کا وی سی ہے اور اس کو اپنے کیے کی کیا سزا ملی؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے شرمناک رقص کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد  بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر عابد علی شاہ کوفوری طور پر عہدہ سے ہٹادیاہے اور وائس چانسلر کی ذمہ داریاں عارضی طور پر پرو وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی سلطان محمود کو دے دی گئیں ہیں۔

گورنرخیبرپختونخوا نے معاملہ کی باقاعدہ انکوائری کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی جوکہ دس دن میں اپنی حتمی رپورٹ گورنر خیبرپختونخوا کوارسال کرے گی۔ واضح رہے کہ بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی گذشتہ روز سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینل پر کسی خاتون کے ساتھ رقص پر مبنی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس پر  ہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے عابد علی شاہ کو عہدے سے معطل کر دیا ہے اور سیکرٹری  ہائر ایجوکیشن  کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری طرف بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلرعابدعلی شاہ نے  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو سازش قرار دیتے ہوئے  کہا ہے کہ ان سے منسوب  وائرل ہونے والی  ویڈیو جعلی ہے،کرپٹ عناصر کرپشن کا راستہ روکنے پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، ان کی قیادت میں جامعہ بنوں نے قلیل عرصے میں ترقی کی وہ منازل طے کی ہیں جو آج تک کوئی نہیں کرسکا،سالوں سے چلی آنے والی کرپشن کو مکمل طور پر ختم کرکے یونیورسٹی کو صحیح سمت پہ گامزن کردیا ہے، اب وہ کرپٹ عناصر جن کی دکانیں ہم نے بند کردی ہیں وہ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو کے ذریعے سے سازشیں کر رہے ہیں اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کی ترقی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔