’میڈیا والوں کو دہشتگردوں والے ٹربیونلز میں پیش کیا جائے کیونکہ ۔۔۔‘ ارشاد بھٹی نے حکومت کو حیران کن مشورہ دے دیا

’میڈیا والوں کو دہشتگردوں والے ٹربیونلز میں پیش کیا جائے کیونکہ ۔۔۔‘ ارشاد ...
’میڈیا والوں کو دہشتگردوں والے ٹربیونلز میں پیش کیا جائے کیونکہ ۔۔۔‘ ارشاد بھٹی نے حکومت کو حیران کن مشورہ دے دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ میڈیا ٹربیونلز بنانے کی بجائے ، میڈیا والوں کو دہشت گردوں کیلئے بنائے گئے ٹربیونلز میں پیش کیا جائے ، میڈیا والے دہشتگردوں سے کم نہیں ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست مذہب پر ہے اور مولانا فضل الرحمان خود مذہبی لوگوں کے کندھوں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نام اسلام کا لیتے ہیں اور ان کی منزل اسلام آباد پر ہے ۔ نواز شریف کو رعائت مل رہی ہے ، شہباز شریف بھی رابطے میں ہیں ۔ شہباز شریف اور بلاول جس کا بھاﺅ تاﺅ پہلے ہوگیا وہ کرلے گا ، دو تین ہفتے واضح جواب کے لئے درکارہونگے ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جتنے الزامات عمران خان اوران کی ٹیم نے لگائے ہیں اور وہ کھوکھلے نکلے ہیں ، کیا کوئی ان پر تبصرہ کرے گا ؟ انہوں نے کہا کہ ان سے کچھ نہیں ہوگا ، میں قصور پر نہیں روناچاہتا کیونکہ کل سے میں اس پر بڑا رورہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان میڈیا کے زور پر آئے اور مشکل وقت پر میڈیا نے عمران خان کا ساتھ دیا، میڈیا نے عمران خان کیلئے قربانیاں دیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مائیک سنبھال کر میڈیا کی ایسی کی تیسی کردی ہے ، وزیر اعظم کو میڈیا ٹربیونلز نہیں بنانے چاہئے بلکہ میڈیا کیلئے دہشتگردوں کیلئے بنانے گئے ٹربیونلزسے کام لیناچاہئے ، میڈیا والے کوئی دہشت گردوں سے کم ہیں کہ ان کی جانب سے عمران خان کا ساتھ دیا گیا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...