نیب کی حراست میں خورشید شاہ کی طبیعت خراب، پولی کلینک ہسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

نیب کی حراست میں خورشید شاہ کی طبیعت خراب، پولی کلینک ہسپتال لے کر گئے تو ...
نیب کی حراست میں خورشید شاہ کی طبیعت خراب، پولی کلینک ہسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو طبیعت خراب ہونے پر پولی کلینگ ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ کی نیب میں دوران تفتیش طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ انہیں شعبہ امراض قلب لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کی ای سی جی اور ٹراپ ٹی ٹیسٹ نارمل ہے جس کے بعد شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹرز نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دیا ہے تاہم انہیں دھڑکن کی بے ترتیبی، سانس اور معدے کی تکلیف ہے۔ ڈاکٹرز نے ان کی دوسری بیماریوں کے پیش نظر دیگر ٹیسٹ کرانے کی تجویز دیتے ہوئے انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...