’حکومت اور اپوزیشن اس معاملے پر ہر فورم پر متحد ہے‘ وزیر مملکت زرتاج گل کا دعویٰ

’حکومت اور اپوزیشن اس معاملے پر ہر فورم پر متحد ہے‘ وزیر مملکت زرتاج گل کا ...
’حکومت اور اپوزیشن اس معاملے پر ہر فورم پر متحد ہے‘ وزیر مملکت زرتاج گل کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا آپس میں کوئی بھی اختلاف ہولیکن کشمیر کے معاملے پر ہم ہر فورم پر، ہرصورت میں اکٹھے رہیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ پاکستان کی بقاءکا مسئلہ ہے ، بچپن میں سنتے تھے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اوراب بڑے ہو کر پتہ چلاہے کہ کشمیر کیا ہے اور کیسا محسوس ہوتاہے کہ جب کوئی آپ کے جسم پر وار کرتاہے ؟

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کا آپس میں کوئی بھی اختلاف ہولیکن ہم ہر فورم پر ہرصورت میں اکٹھے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی کشمیری شہید ہوتا تو وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ اس کو پاکستان کے جھنڈے میں دفن کیا جائے اور یہاں ہم کو بھی تو کشمیر پر اکٹھا ہوناچاہئے ۔

مزید : قومی


loading...