’بھارت نے جوحاصل کرنا تھا کرلیا ہے‘ لیگی رہنما جاوید لطیف نے حیران کن دعویٰ کردیا

’بھارت نے جوحاصل کرنا تھا کرلیا ہے‘ لیگی رہنما جاوید لطیف نے حیران کن دعویٰ ...
’بھارت نے جوحاصل کرنا تھا کرلیا ہے‘ لیگی رہنما جاوید لطیف نے حیران کن دعویٰ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ وزیر اعظم باربار مظفر آباد جاکر کہتے ہیں کہ جس نے آزاد کشمیر کی طرف آنکھ اٹھا کردیکھا تو ہم یہ کردیں گے لیکن بھارت نے جو حاصل کرنا تھا کرلیا ہے اور وہ تو یہ بات کرہی نہیں رہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال ہوگیاہے ، پہلے پہل جوگرفتاریاں ہوئی تھیں وہ الیکشن سے عوام کی نظر ہٹانے کیلئے تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کو کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کی گئی اور 7اگست کو مریم نواز کوگرفتار کرلیا گیا ۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم باربار مظفر آباد جاکر کہتے ہیں کہ جس نے آزاد کشمیر کی طرف آنکھ اٹھا کردیکھا تو ہم یہ کردیں گے لیکن بھارت نے جو حاصل کرنا تھا کرلیا ہے اور وہ تو یہ بات کرہی نہیں رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی تباہی کی وجہ سے ملکی سلامتی کوخطرات لاحق ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید : قومی


loading...