”ہم بندے بھی دے دیتے ہیں اور 27ستمبر تک کوئی بات نہیں کریں گے“،چودھری منظور کی حکومت کو پیشکش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ حکومت ہم کو ایک لسٹ دیدے کے کون کون سے بندے گرفتار کرنے ہیں ؟ ہم حکومت کوبندے بھی دے دیتے ہیں اور 27ستمبر تک کوئی بات بھی نہیں کریں گے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے منظور چودھری نے کہا کہ حکومت ہم کو ایک لسٹ دیدے کے کون کون سے بندے گرفتار کرنے ہیں ؟ ہم حکومت کوبندے بھی دے دیتے ہیں اور 27ستمبر تک کوئی بات بھی نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کے بارے میں مجھے کئی حکومتی ارکان نے کہاہے کہ خورشید شاہ کوگرفتار کرکے ظلم کیاگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب مودی نے اپنے منشور میں کشمیر کو رکھا تو ہم مودی کی جیت کی دعائیں کررہے تھے ، جب مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ اسی ہزار فوج کا اضافہ کردیا گیا توہم نے کچھ نہیں کیا ، اب 27ستمبر کو کیا کشمیر کا فیصلہ ہوناہے ؟ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میں کشمیر کا سفیر ہوں لیکن عمران خان نے ایک ملک کا دورہ نہیں کیا ، ذوالفقار علی بھٹو نے دودن میں تیرا ملکوں کا دورہ کیا تھا ۔