آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا، بیلجیئم کے تباہ ہونے والے ایف 16 طیارے سے ایجیکٹ کرنے والا پائلٹ ڈھائی لاکھ وولٹ کی تاروں میں پھنس گیا

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا، بیلجیئم کے تباہ ہونے والے ایف 16 طیارے سے ایجیکٹ ...
آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا، بیلجیئم کے تباہ ہونے والے ایف 16 طیارے سے ایجیکٹ کرنے والا پائلٹ ڈھائی لاکھ وولٹ کی تاروں میں پھنس گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیلجیئم کا ایک ایف 16 طیارہ شمال مغربی فرانس میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ تباہ ہونے پر پائلٹ نے ایجیکٹ کیا تو زمین پر لینڈ کرنے سے پہلے اس کا پیرا شوٹ بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں میں پھنس گیا جس کے باعث پائلٹ کافی دیر تک لٹکا رہا۔


فرانس کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیلجیئم کا ایف 16 طیارہ مشقوں کے سلسلے میں فرانس جارہا تھا، اس میں ہتھیار نہیں تھے لیکن جب یہ موربیہان ریجن میں داخل ہوا تو پلوویگنر نامی قصبے کے قریب گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارہ تباہ ہونے سے پہلے اس میں موجود دونوں پائلٹس بحفاظت ایجیکٹ کرگئے ۔


ایف 16 سے ایجیکٹ کرنے والا ایک پائلٹ ڈھائی لاکھ وولٹیج کی ہائی ٹینشن تاروں پر لینڈ ہوا اور اس کا پیرا شوٹ ان میں الجھ گیا جس کے باعث پائلٹ پورے 2 گھنٹے تک وہیں پھنسا رہا جسے بعد ازاں ایمرجنسی سروس نے بڑی مشکل سے نیچے اتارا۔
ایک مقامی خاتون کے مطابق ایف 16 طیارہ رہائشی علاقے میں ایک گھر کی چھت پر گرا جس کے باعث دیگر گھروں کی چھتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔