نیب اصلاحات کس کی وجہ سے نہیں ہوسکیں؟ وزیر اعظم کے ترجمان دل کی بات زبان پر لے آئے

نیب اصلاحات کس کی وجہ سے نہیں ہوسکیں؟ وزیر اعظم کے ترجمان دل کی بات زبان پر لے ...
نیب اصلاحات کس کی وجہ سے نہیں ہوسکیں؟ وزیر اعظم کے ترجمان دل کی بات زبان پر لے آئے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ندیم افضل چن نے کہاہے کہ اپوزیشن نیب میں اصلاحات کی بات کرتی رہی ہے لیکن نیب میں اصلاحات نہیں ہونے دیں ، ان کا مقصد یہ تھاکہ آج ہم بھگت رہے ہیں اور کل یہ بھگتیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ جمہوریت میں جو سب سے بہترین معیار ہے ، وہ ہم میڈیا کے حوالے سے پاکستان میں لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ن لیگ نے پابندیاں لگائیں ،نجم سیٹھی پر تشدد کیا گیا ۔ اپوزیشن نیب میں اصلاحات کی بات کرتی رہی ہے لیکن پھر نیب میں اصلاحات نہیں ہونے دیں ، ان کا مقصد یہ تھا کہ آج ہم بھگت رہے ہیں اور کل یہ بھگتیں گے ۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے چودھری نثار کے بارے میں گلہ کررہے ہیں کہ وہ وزیر اعظم بننا چاہتے تھے تو جب ن لیگ کی حکومت تھی کیا اس وقت ن لیگ کی جانب سے ایسی کوئی بات کی گئی تھی ؟ان کا کہنا تھاکہ اگر سیاستدانوں میں اخلاقی قوت ہوتی تو حالات اس طرح ہوتے جس طر ح بنے ہوئے ہیں۔

مزید : قومی


loading...