دنیا مسئلہ کشمیر پر ہمارے بیانیے کوتسلیم کررہی ہے ، وزیر اعظم
جدہ (محمد اکرم اسد)) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ بھر پور انداز میں اٹھائیں گے ،کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ بن گیاہے ، پوری دنیا ہمارے بیانیے کو تسلیم کررہی ہے ۔
قصر فیصل میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ انکی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں درپیش مسائل حل کرنے لیے خصوصی اقدامات کر رہی جن میں انکے لئے خصوصی عدالتیں اور پولیس سٹیشن قائم کئے جائیں گے تا کہ انکے مسائل کا فوری مداوا ہو سکے، وزیر اعظم میں نے کہا کہ وہ اورسیز پاکستانیوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں , وزیر اعظم نے کہاُ کہ پاکستان کے اندر ہم سٹیٹس کو کے خلاف لڑ رہے ہیں اور اسکو توڑنا چاہتے ہیں مگر اس وقت اسکے خاتمے کے خلاف سیاسی جماعتیں ، صحافی اور بیور کریسی ہماری راہ میں رکاوٹ ہیں جو مزاحمت کر رہے ہیں کیونکہ انکے مفادات آڑے آ رہے ہیں ، عمران خان نے کہا کہ اب یہ ٹوٹ کر رہے گا اسکے بعد حالات بہتر ہونگے ، وزیر اعظم نے
کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارت کے غیر آئینی اقدامات سی دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے پہلے یونائٹد نیشن میں آواز بلند کرنے جا رہا ہوں اور اسکے بعد او آئی سی میں آئیں گئے ، عمران خان نے بتایا کہ یونائٹیڈ نیشن میں جانے سے پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کی خصوصی دعوت پر جدہ آئے ، وزیر اعظم عمران خان پاک سعودی عرب تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اب ہمارے رابطے اور تعلقات پہلے سے بہت اچھے اور بہتر ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی کرنسی دن بدن بہتری کی طرف جا رہی ہیں ہمیں جن حالات میں ملک ملا وہ مشکل دور تھا مگر اب حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ہمارے درمیان دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون سمیت دیگر اہم امور پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری آئے گی جبکہ اس سے بیروزگاری اور مہنگائی میں کمی آئیگی۔