مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کشمیریوں کی حوصلہ شکنی کرنے کا الزام لگادیا

مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کشمیریوں کی حوصلہ شکنی کرنے کا الزام لگادیا
 مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کشمیریوں کی حوصلہ شکنی کرنے کا الزام لگادیا

  


مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کشمیریوں کی حوصلہ شکنی کی،پاکستان میں کچھ قوتیں انگریز وں کے وارث ہونے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ مودی کی انتخابی مہم میں ساتھ دینے والے ہمارا مقدمہ نہیں لڑ سکتے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیہ میں 370 ختم کرنے کے خلاف قرارداد شامل نہیں کی گئی اور عوام اور ان کے نمائندوں کو بے خبری میں رکھا گیا ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ قوتیں انگریز وں کے وارث ہونے کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے ایرانی قیادت کے سامنے کہا پاکستانی سرزمین سے ایران کیخلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی قوم کو وعدہ معاف گواہ چاہئے تو ہم اپنا جعلی وزیراعظم پیش کر سکتے ہیں۔ چند روز پہلے وزیراعظم نے ایل او سی جانے پر کہا تھا کہ حکم کا انتظار کرو لیکن گزشتہ روز کہا کہ کشمیر کے اندر جانا کشمیریوں اور پاکستان کے ساتھ ظلم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی بات پرکھڑے رہنے میں کتنے مستقل مزاج ثابت ہوئے ہیں؟ ہمارا واسطہ جن حکمرانوں سے ہے ، یہ ہمارامقدمہ نہیں لڑ سکتے ۔

مزید : قومی


loading...