اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت کس چیز پر پابندی لگادی گئی؟ لوگوں کے اکٹھا ہونے یا جلوس نکالنے پر نہیں بلکہ ۔۔۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت کس چیز پر پابندی لگادی گئی؟ لوگوں کے اکٹھا ہونے ...
اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت کس چیز پر پابندی لگادی گئی؟ لوگوں کے اکٹھا ہونے یا جلوس نکالنے پر نہیں بلکہ ۔۔۔

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ضمن میں وزیر اعظم پورٹل کے ذریعے موصول شد ہ درخواستوں کی روشنی میں  (ایچ آئی ڈی)انتہائی تیز روشنی والی ہیڈ لائٹس کے گاڑیوں میں استعمال پہ پابندی عائد کر دی گئی۔

درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ انتہائی تیز روشنیوں کے استعمال سے نہ صرف یہ کہ مخالف سمت سے آنے والا ٹریفک متاثر ہوتا ہے جو حادثات کا سبب بن رہا ہے بلکہ کئی ایک واقعات میں ایچ آئی ڈی لائٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی وائرنگ میں آگ بھی لگ چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام محمد حمزہ شفقات نے ضلعی مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایچ ای ڈی لائٹس کے گاڑیوں میں استعمال پہ دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔اس ضمن میں ٹریفک پولیس کو بھی قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...