پینٹاگون نے سعودی عرب پر حملے کی جوابی کارروائی کیلئے بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کردیا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پینٹاگون نے کہاہے کہ آرامکو پر تنصیبات پر حملے کی جوابی کارروائی کیلئے صدر ٹرمپ کوسفارشات پیش کی جائیں گی،سعودی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔
جیونیوز کے مطابق پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شمالی سرحدوں سے حملوں کی روک تھام کیلئے سعودی عرب سے مشاورت جاری ہے سعودی دفاعی نظام حوثیوں کے حملوں کا دفاع کرنے کیلئے موثر ہے ۔ آرامکو حملے میں استعمال کئے گئے ہتھیار حوثی اسلحے سے مطابقت نہیں رکھتے ۔آرامکو حملوں کے حوالے سے سعودی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔آرامکو پر تنصیبات پر حملے کی جوابی کارروائی کیلئے صدر ٹرمپ کوسفارشات پیش کی جائیں گی ۔
بیان کے مطابق کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ فوجی محاذ آرائی نہ ہو اور سب فریق ٹیبل پر بیٹھیں ۔حملوں سے پیدا تناﺅ میں کمی کیلئے فریقین کو سفارتکاری سے کام لینا ہوگا ۔ افغانستان میں فوج کی کمی کیلئے ٹرمپ کی جانب سے کوئی احکامات نہیں ملے ،احکام آنے تک امریکی فوج افغانستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی ۔