زرمبادلہ کے ذخائر میں کروڑں ڈالر کااضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 15کروڑ ڈالر کا اضافہ ہواہے جس کے بعدز رمبادلہ ذخائر 15ارب 90 کروڑڈالرہوگئے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں 15 کروڑ ڈالرکااضافہ ہواہے جس سے زرمبادلہ ذخائر 15ارب 90 کروڑڈالرہوگئے، دوماہ میں جاری کھاتوں کاخسارہ 54فیصد کم ہوگیاجبکہ جاری کھاتوں کا خسارہ ایک ارب 29کروڑ ڈالررہ گیاہے۔
اعداد شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال جاری کھاتوں کاخسارہ 2ارب 85کروڑڈالرتھا،جاری کھاتوں کا خسارہ معیشت کا2.8فیصد ہے جبکہ گزشتہ مالی سال جاری کھاتوں کاخسارہ معیشت کا5.5فیصدتھا۔