فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے” لیجنڈ گالف چیمپیین شپ“ کی سائیڈ لائن پر تقریب کاانعقاد

فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے” لیجنڈ گالف چیمپیین شپ“ کی سائیڈ ...
فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے” لیجنڈ گالف چیمپیین شپ“ کی سائیڈ لائن پر تقریب کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے پیرس کے نزدیک تاریخی شہر وسیلرز میں میں تین روزہ پیرس لیجنڈ گالف چیمپیین شپ کی سائیڈ لائن پر تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔ اس کا مقصد فرانسیسی اور یورپین گالفرز کیلئے پاکستان کو گالف کیلئے ترجیحی ملک کے طور پر متعارف کروانا تھا ۔
اس موقع پر امریکہ ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں گالفرز اور شائقین نے پاکستان کے سٹال کا دورہ کیا ۔ پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے جدید سہولیات سے آراستہ گالف کلبز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کوگالف ٹورنامنٹ کی سائیڈ لائن پر پاکستان میں گالف کے مواقع سے متعارف کروانے کیلئے مدعو کیا گیا تھا ۔

مزید :

کھیل -