مقبوضہ کشمیر دنیا کےلئے المناک انسانی المیہ بن چکا ،امن واستحکام کےلئے خطے میں نئے ورلڈ آرڈر کی ضرورت ہے:جنرل زبیر محمود حیات

مقبوضہ کشمیر دنیا کےلئے المناک انسانی المیہ بن چکا ،امن واستحکام کےلئے خطے ...
مقبوضہ کشمیر دنیا کےلئے المناک انسانی المیہ بن چکا ،امن واستحکام کےلئے خطے میں نئے ورلڈ آرڈر کی ضرورت ہے:جنرل زبیر محمود حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کےلئے المناک انسانی المیہ بن چکا ہے اس کو سب سے بڑا فوجی زون بنا دیا گیا ہے،کشمیر کی موجودہ صورتحال خطے کے امن کےلئے بہتر نہیں ، چین جنوبی ایشیائی ممالک کا قابل اعتمادپارٹنر ہے جبکہ عالمی طاقتوں نے جنوبی ایشیائی ممالک کو الجھا کر رکھا ہوا ہے، بھارت خطے کا دوسرا سیکیورٹی فراہم کرنے والا ملک بننا چاہتا ہے ، امن واستحکام کےلئے خطے کےلئے نئے ورلڈ آرڈر کی ضرورت ہے،ہمیں تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنا ہوگا ۔

فیوچر سمٹ کے اختتامی سیشن سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ کشمیرکودنیا کی سب سےبڑی جیل بنادیاگیا ہے،مقبوضہ کشمیر دنیا کےلئے المناک انسانی المیہ بن چکا ہے اس کو سب سے بڑا فوجی زون بنا دیا گیا ہے،کشمیر کی موجودہ صورتحال خطے کے امن کےلئے بہتر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک کا قابل اعتمادپارٹنر ہے جبکہ عالمی طاقتوں نے جنوبی ایشیائی ممالک کو الجھا کر رکھا ہوا ہے، بھارت خطے کا دوسرا سیکیورٹی فراہم کرنے والا ملک بننا چاہتا ہے،امن واستحکام کےلئے خطے کےلئے نئے ورلڈ آرڈر کی ضرورت ہے،ہمیں تنازعات کو پر امن طریقے سے حل کرنا ہوگا،اکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق افرادی قوت تیار کرنی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ عالمی نظام میں بےاعتمادی کا ماحول ہے جو عالمی امن اور تحفظ کےلئے خطرہ ہے،بے اعتمادی کی وجہ سے دنیا میں فوجی تصادم کےخدشات بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ سال عالمی دفاعی بجٹ میں 17فیصد اضافہ ہوا ہے،اقوام متحدہ اپنی اہمیت کھو رہا ہے جو اقوام متحدہ کے مسائل حل کرنے میں مسلسل ناکام رہا ہے،ہائبربریڈ وار نے غیر روایتی جنگ کو جنم دیا ہے ۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -