قومی اسمبلی کا جمعہ کو طلب کیا جانے والا اجلاس منسوخ
اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کا جمعہ کو طلب کیا جانے والا اجلاس منسوخ کر دیا گیا،سپیکر اسد قیصر نے پہلے غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کیا گیا اجلاس جمعہ کو طلب کیا پھر کچھ دیر بعد طلب کیا گیا اجلاس خود ہی منسوخ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا ،قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرفتار اپوزیشن رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا،جس کے کچھ دیر بعد سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو دوبارہ طلب کر لیا مگر کچھ ہی دیر بعدقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54کی شق 3کے تحت منسوخ کردیا ہے۔