حرمین شریفین کے تقدس کیلئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی شا ہ سلمان کویقین دہانی

حرمین شریفین کے تقدس کیلئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی شا ہ ...
حرمین شریفین کے تقدس کیلئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی شا ہ سلمان کویقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (اکرم اسد)وزیر اعظم عمران خان کی سعودی بادشا ہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات ،حرمین شریفین کے تقدس کیلئے سعودی عرب کا ساتھ دینے کا یقین دلایا ۔
 وزیر اعظم عمران خان نے جدہ میں شا ہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی ،اس موقع پر دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر بات چیت کی ۔ وزیر اعظم نے سعودی تیل کی رسد گاہوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کیلئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی طرف سے دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا. ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -