اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس، پیپلز پارٹی نے سب سے مشکل کام مکمل کر لیا  

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس، پیپلز پارٹی نے سب سے مشکل کام مکمل کر لیا  
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس، پیپلز پارٹی نے سب سے مشکل کام مکمل کر لیا  

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس کی میزبان جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شامل ہونے والی جماعتوں کے قائدین سے رابطے مکمل کر لئے  پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری پاکستان سینٹر فرحت اللہ بابر سینٹر شیری رحمن نے اے پی سی کے شرکا کو باقاعدہ دعوت نامے دینے کاسلسلہ  جاری رکھا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیرحسین  بخاری اور سینیٹر فرحت اللہ بابر  نے  ن لیگ  کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے  ملاقات کرکے اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دی، چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا وفد اے پی سی میں  شرکت کرے گا۔سید  نیر بخاری فرحت اللہ بابر،ڈاکٹر  شیری رحمن نے بی این پی بزنجو گروپ کے سینٹر محمد اکرم ،  پختونخوا میپ کے سینیٹرعثمان کاکڑ ، بی این پی بزنجو کے سینٹر میر کبیر ، بی این پی  مینگل کے سینٹر جہانزیب جمالدین اور مرکزی جمیعت اہلحدیث کے سینٹر پروفیسر ساجد میر کو دعوت نامہ پہنچایا ۔سید نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر نے بی این پی اے کے صدر اسرار اللہ زہری جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے شاہ اویس نورانی کو فون پر رابطہ کرکے اے ی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ اسرار اللہ زہری اور شاہ اویس نورانی نے شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وفود کے ساتھ شرکت سے آگاہ کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کو اے این پی کے نائب صدر امیر حیدر ہوتی  نے اے پی سی میں وفد کے ہمراہ شرکت سے آگاہ کر چکے ہیں۔

سید نیر حسین بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو بلاول بھٹو کی طرف سے دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں  جبکہ پیپلزپارٹی نے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سالہ حکومتی کارکردگی اور مستقل کا لائحہ عمل ایجنڈے میں شامل ہے، اپوزیشن جماعتوں کے وفود کا نام موصول ہوگئے ہیں، ن لیگ کے وفد میں شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال شامل ہیں خواجہ آصف، ایاز صادق، امیر مقام اور مریم اورنگزیب بھی ن لیگ کے وفد میں شامل ہیں۔ جے یو آئی کے وفد مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی اور عبدالغفور حیدری شامل ہیں دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے وفود کے نام ارسال کردیئے ہیں۔سید  نیرحسین  بخاری نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفود میں تبدیلی اپوزیشن جماعتوں کی اپنی صوابدید ہے، وفود ناموں کی تبدیلی اپوزیشن جماعتوں کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

مزید :

قومی -