نواز شریف اے پی سی میں شریک ہوں گے، مصدق ملک نے تصدیق کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما ن لیگ مصدق ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں مصدق ملک نے بتایا کہ بلاول بھٹو اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ا جس میں بلاول نے میاں نواز شریف کو ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی دعوت دی۔
ادھر پیپلزپارٹی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف نے بلاول بھٹو زرداری کی دعوت قبول کی ہے اوروہ اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ اگر پاکستان ہوتا تو اے پی سی میں شرکت کرتا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی 22 ستمبر کو ہوگی جس میں حکومت کی دو سالہ کارکردگی اور حکومت کی جانب سے فیٹف بل اور دیگر قانون سازی کے متعلق غور کیا جائے گا۔ اے پی سی میں مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔