24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7 مریض جاں بحق،645 نئے کیس رپورٹ

24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7 مریض جاں بحق،645 نئے کیس رپورٹ
24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7 مریض جاں بحق،645 نئے کیس رپورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6,415 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 7 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 415 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 645 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 6 ہزار 572 ہے،ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 92 ہزار 44 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 362 کورونا کیسز،پنجاب میں 98 ہزار 272، کے پی میں 37 ہزار 270 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں،اسلام آباد میں 16 ہزار 86،گلگت بلتستان 3412،بلوچستان میں14 ہزار138 اور آزاد کشمیرمیں کورونا کے 2491 مصدقہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کرونا سے2459،پنجاب میں 2226 مریض،خیبرپختونخوا میں 1258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں کرونا کے81 اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس سے 66 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24گھنٹے میں ملک بھر میں 35 ہزار 720 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -