بھارت میں کم سن بچوں نے اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا لیکن کیوں؟ ایسی وجہ کہ پولیس اہلکار بھی دم بخود رہ گئے

بھارت میں کم سن بچوں نے اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا لیکن کیوں؟ ایسی وجہ ...
بھارت میں کم سن بچوں نے اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا لیکن کیوں؟ ایسی وجہ کہ پولیس اہلکار بھی دم بخود رہ گئے
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

اوڈیشا(ویب ڈیسک) بھارت میں 15 اور 12 سالہ بھائیوں نے لوہے کی راڈ مار کر اپنی ماں کو قتل کردیا اور گھر سے فرار ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیشا کے علاقے بھونیشور میں 42 سالہ خاتون کو ان کے دو بچوں نے سر پر لوہے کی راڈ مار کر قتل کیا۔

نوعمر بیٹے ماں کو قتل کرنے کے بعد  فرار ہوگئے اور رات گئے ہمسائیوں کو فون کرکے بتایا کہ اجنبی شخص نے گھر میں داخل ہوکر ماں کو قتل کردیا ہے۔ پڑوسی نے پولیس کو بلایا تو گھر کا دروازہ باہر سے بند تھا۔پولیساندر داخل ہوئی تو خاتون کی خون میں لت پت لاش واش روم میں پڑی ہوئی تھی، لاش کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں بچے بھی آگئے۔

بچوں نے پولیس کو بتایا کہ ماں نشہ کرتی تھی اور بہت مار پیٹ کیا کرتی تھی گزشتہ شب بھی یہی ہوا تو غصے میں ہم نے لوہے کی راڈ ماں کے سر پر ماردی۔شوہر سے علیحدگی کے بعد مقتولہ نے تین ماہ قبل ہی فلیٹ کرایے پر لیا تھا، وہ بیروزگار تھی اور بچوں کے مطابق کرایے کے لیے شوہر سے پیسے لیتی اور شراب نوشی میں خرچ کردیتی تھی، ان کی ضروریات یا خورا ک کا خیال نہیں کرتی تھی ۔ 

مزید :

بین الاقوامی -