تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کاجلد بازی میں لیا گیا فیصلہ تدریسی عمل کوتباہ کر دے گا، شفقت محمود

تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کاجلد بازی میں لیا گیا فیصلہ تدریسی عمل کوتباہ ...
تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کاجلد بازی میں لیا گیا فیصلہ تدریسی عمل کوتباہ کر دے گا، شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کاجلد بازی میں لیا گیا فیصلہ تدریسی عمل کوتباہ کر دے گا۔


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ طلبا کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے،ہم کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے وزارتِ صحت کا مشورہ لیں گے، انہوں نے کہاکہ چھ ماہ سے تدریسی عمل کی بندش نے طلبا کوبری طرح متاثرکیا،تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ سوچ بچاراوراحتیاط کےساتھ کیاگیا، تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کاجلد بازی میں لیا گیا فیصلہ تدریسی عمل کوتباہ کر دے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا مکمل دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ 90فیصد سرکاری و نجی سکولز کے پاس آن لائن تعلیمی سہولیات نہیں ،جب یہ تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں تو زیادہ طلبا ایجوکیشن سے محروم ہو جاتے ہیں ۔
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے علم کا بے پناہ نقصان ہوتا ہے، طلبا کے نقصان کو ریکور کرتے کئی سال لگ جاتے ہیں ،صحت ہماری ترجیح ہے کوئی بھی فیصلہ لیتے وقت یہ بات نظرانداز نہیں کی جائے گی ۔