افسران مسا ئل کے حل کےلئے عوام سے رابطے بہتر بنائیں، وزیراعلیٰ پنجاب 

افسران مسا ئل کے حل کےلئے عوام سے رابطے بہتر بنائیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
افسران مسا ئل کے حل کےلئے عوام سے رابطے بہتر بنائیں، وزیراعلیٰ پنجاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ کسی کا بھی جائز کام نہ روکا جائے ، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اب لاہور نہ آنا پڑے، سیکرٹریز دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں ،افسران مسا ئل کے حل کےلئے عوام سے رابطے بہتر بنائیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت ملتان میں اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ نے وہاڑی،ملتان،بارتھی اورفاضلہ کچھ میں عوامی مطالبات پر رپورٹ مانگ لی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ کسی کا بھی جائز کام نہ روکا جائے ، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اب لاہور نہ آنا پڑے، سیکرٹریز دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں ،افسران مسا ئل کے حل کےلئے عوام سے رابطے بہتر بنائیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ دور دراز علاقوں میں پولیس گشت دوبارہ شروع کرایا جائے ۔