مسلم لیگ (ن)نے اے پی سی کیلئے وفد کا اعلان کردیا

مسلم لیگ (ن)نے اے پی سی کیلئے وفد کا اعلان کردیا
مسلم لیگ (ن)نے اے پی سی کیلئے وفد کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اے پی سی کیلئے وفد کا اعلان کردیا،ن لیگ کے 11 رکنی وفد کی قیادت شہباز شریف کریں گے ،مریم نواز بھی ن لیگ کے وفد کا حصہ ہوں گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیگی وفد میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف ، احسن اقبال اور ایاز صادق بھی شامل ہیں ،ان کے علاوہ پرویز رشید، سعد رفیق، رانا ثنا االلہ ، امیر مقام اورمریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گی ۔یاد رہے کہ حکومت مخالف اتحاد کیلئے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہو گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -