بنگلادیش کے مولانا احمد شفیع کا انتقال، مولانا سعیدی اور مولانا ارکانی کا اظہار تعزیت، عظیم سانحہ قرار دیدیا

بنگلادیش کے مولانا احمد شفیع کا انتقال، مولانا سعیدی اور مولانا ارکانی کا ...
بنگلادیش کے مولانا احمد شفیع کا انتقال، مولانا سعیدی اور مولانا ارکانی کا اظہار تعزیت، عظیم سانحہ قرار دیدیا

  

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی)  شیخ العرب والعجم حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کے شاگرد رشید اور مجاز بیعت بنگلادیش کی عظیم شخصیت حضرت مولانا شاہ احمد شفیع کے انتقال پر مکہ مکرمہ سے انٹرنیشنل علماء کونسل کے سرپرست اعلیٰ مولانا نور الاسلام سعیدی نے تعزیت کر تے ہوئے کہا کہ مولانا کے سانحہ وفات عالم اسلام کے لئے عظیم نقصان ہے۔

کونسل کے صدر ڈاکٹر عبد الحی نے کہا مولانا کے انتقال سے دنیا میں ایک عظیم خلا پیدا ہوگیا ہے جو شاید ہی پُر ہوسکے، علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمد یونس سلطان ارکانی نے کہا کہ حضرت مولانا کے انتقال سے عالم اسلام خصوصاً روہنگیا کے مظلوم قوم یتیم ہو چکی ہے۔

دیگر تعزیت کرنے والوں میں مولانا محمد الیاس ظہور، مولانا آصف، مولانا محمد نعیم، مولانا حسین احمد، مولانا حافظ اسلم طيب، قاری انور حمیدی، قاری عبد الشکور جامی، مولانا سیف الرحمن اور دیگر ممتاز علماء کرام اور شخصیات شامل ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -