پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف کی سیکرٹری انفارمیشن نجمہ جیلانی کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ دبئی میں منائی گئی

پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف کی سیکرٹری انفارمیشن نجمہ جیلانی کی طرف سے بلاول ...
پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف کی سیکرٹری انفارمیشن نجمہ جیلانی کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ دبئی میں منائی گئی

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف کی سیکرٹری انفارمیشن نجمہ جیلانی کی طرف سے  پیپلز پارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ دبئی میں منائی گئی،  مہمان خصوصی کویت سے رانا فاروق خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی گلف تھے - سالگرہ کی تقریب  کووڈ 19 کے ایس او پیز کے وجہ سے مختصر رکھی گئی ۔

سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلز پارٹی گلف میاں منیر ہانس نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے حقوق دلائیں گے اور پیپلز پارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ رائٹس اور پارلیمنٹ میں نمائندگی سمیت ان کو پاکستان میں با عزت مقام دلائے گی - اس موقع پر نجمہ جیلانی ، عرفان قمر گوندل اور دیگر مقررین نے کہا  کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آنے والے الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتے گی -

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں نثار محمود  خٹک، رانا فاروق خان ، سید سلیم آفندی ، مجاہد حسین ، عرفان جمانی، نجمہ جیلانی ، سمیہ ناز ملک ، نجمہ احسان ، سارہ رائے ، احسن نزیر اکمل ، عرفان جمانی ، ملک عاسم آصی ، محمد ارشد بٹ اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی ۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -