سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کازلسٹ جاری 

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کازلسٹ ...
سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کازلسٹ جاری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کازلسٹ جاری کر دی گئی ،آئندہ ہفتے 6 ججز بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق بنچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزاراحمد،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہوگا،بنچ نمبر 2 میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس قاضی امین اور جسٹس یحییٰ آفرید ی شامل ہیں،بنچ نمبر 3 جسٹس عمر عطابندیال، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا۔

بنچ نمبر4 میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں،بنچ نمبر5 جسٹس مقبول باقر،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہوگا،بنچ نمبر6 میں جسٹس منظور ملک، جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان شامل ہیں۔

سرکاری اراضی پر پٹرول پمپس لیز پر دینے سے متعلق ازخودنوٹس پر سماعت پیر کو ہو گی ،کرنل (ر)انعام رحیم کی رہائی کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی ،آمدن سے زائد اثاثے، خورشیدشاہ اور ان کے بیٹے کی درخواست ضمانت پر سماعت بدھ کو ہو گی ،ججز اور عدلیہ کیخلاف افتخار الدین مرزا توہین آمیز ویڈیو آزخود نوٹس کی سماعت جمعرات کو ہوگی،ریلوے خسارہ ازخودنوٹس کیس کی سماعت جمعرات کو ہو گی ،سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور ازخودنوٹس پر سماعت جمعہ کوہو گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -