پارلیمنٹ کے اندر ناکام ہونے والی اپوزیشن اب باہر بھی ناکام ہی ہوگی، گورنر پنجاب چودھری سرور

پارلیمنٹ کے اندر ناکام ہونے والی اپوزیشن اب باہر بھی ناکام ہی ہوگی، گورنر ...
پارلیمنٹ کے اندر ناکام ہونے والی اپوزیشن اب باہر بھی ناکام ہی ہوگی، گورنر پنجاب چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کے اندر ناکام ہونے والی اپوزیش اب باہر بھی ناکام ہی ہوگی،آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے حکومت کہیں جانے والی نہیں ۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی، اس موقع گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر ناکام ہونے والی اپوزیش اب باہر بھی ناکام ہی ہوگی،آئینی مدت پوری ہونے سے ایک منٹ بھی پہلے حکومت کہیں جانے والی نہیں ، چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کسی اے پی سی سے حکومت کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی کوئی دباﺅ،فیٹف کیلئے قانون سازی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاکہ حکومت ملک میں شفافیت اور بلاتفریق احتساب کو یقینی بنا رہی ہے، پہلی بار ملکی اداروں میں اصلاحات ہو رہی ہیں، عوام نے ہمیں 5 سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -