بھارتی ایئرلائن پر 15 روز کیلئے پابندی لگ گئی

بھارتی ایئرلائن پر 15 روز کیلئے پابندی لگ گئی
بھارتی ایئرلائن پر 15 روز کیلئے پابندی لگ گئی
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کا مریض دبئی پہنچانے پر بھارتی ایئر لائن پر پابندی لگادی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا ایکسپریس کی جانب سے بھارت سے دبئی کورونا پازیٹو کیس پہنچایا گیا،ایئرلائن کو حکومت دبئی کی وارننگ کے باوجود 2 بار کورونا مریض دبئی پہنچائے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا پازیٹو سرٹیفکیٹ رکھنے کے باوجود مسافر بھارتی ایئرلائن میں سوار ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ایوی ایشن اور ایئرلائن انتظامیہ نے غفلت برتی، مسافر کا سرٹیفکیٹ تک نہ دیکھ سکے جس کے نتیجے میں ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازوں پر 15 دن کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -