کیا واقعی شاہد خان آفریدی کو بھی پی سی بی نے کسی عہدے کی پیشکش کی؟ خود ہی بول پڑے
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی کسی عہدے کی پیشکش ہوئی ہے۔ شاہدآفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جارحانہ کرکٹ میں ہی ہماری کامیابی ہے، کرکٹ دلیروں کا کھیل ہے، اٹیکنگ کرکٹ نہیں کھیلیں گے تو کارکردگی بہتر نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نئے ڈومیسٹک کو اچھا سمجھتے ہیں تو یہ بہتر ہوگا۔شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کسی بھی سسٹم کی افادیت کے سامنے آنے میں 2 سے 3 سال کا عرصہ لگتا ہے۔شاہد آفریدی نے منگھوپیر کے علاقے وانگی گوٹھ کے ایک سکول میں زیر تعلیم طلبا و طالبات سے ملاقات کی، اس دوران شاہد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وانگی گوٹھ کے ایک سکول میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کام کرے گی، فاونڈیشن اور گرین کریسنٹ کے ساتھ مل کر یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وانگی گوٹھ سکول میں 4 کمروں پر مشتمل سکول میں 200 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شاہد آفریدی فاوندڈیشن کے تحت ملک بھر میں 14 سکول چلائے جارہے ہیں۔شاہدآفریدی نے کہا ہے کہ سندھ میں ایسے اساتذہ ہیں جنہیں خود تعلیم کی ضرورت ہے، سرکاری اساتذہ کو ایپل کی سپیلنگ تک نہیں آتی۔