مفرور مجرم نوازشریف کا خطاب نشر ہواتو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہونگے :شہباز گل  کی دھمکی

مفرور مجرم نوازشریف کا خطاب نشر ہواتو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ...
مفرور مجرم نوازشریف کا خطاب نشر ہواتو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہونگے :شہباز گل  کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ مفرور مجرم نوازشریف کا خطاب نشر ہواتو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہونگے ۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ یہ کس طرح ممکن ہے ایک مفرور مجرم سیاسی سرگرمیاں کرے اور بھاشن دے، شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا، یہ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں ، شہباز گل نے کہاکہ مفرور مجرم نوازکا خطاب نشر ہواتو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہونگے ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ " مریم اورنگزیب اتنے جھوٹ بولتی ہیں کہ خدا کی پناہ۔ کل تک پریس کانفرنس میں کہتی رہیں کہ نواز شریف کو عدالتوں نے باہر بھیجا۔ آج کہہ رہی ہیں کہ پنجاب حکومت نےبھیجا- جھوٹ پر نظر ثانی کریں۔ نواز شریف جھوٹے ہیں اور بیماری پر جھوٹ و فراڈ کر کے ملک سے گئے اور اب عدالتی مجرم اور مفرور ہے"۔

اپنی ٹوئیٹس کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے مریم نواز کے سوشل میڈیا پر خطاب دکھانے کے انتظامات سے متعلق  بیان پر شہباز گل کا کہناتھاکہ " سوشل میڈیا پر بھی مجرم مجرم ہی رہتا ہے اور مفرور مفرور ہی،سوشل میڈیا پر اخلاقیات میں کیا کوئی فرق ہوتا ہے۔ قطری خط اور کیلبری سوشل میڈیا پر بھی عزت و تکریم کا باعث نہیں بنتے-جتنے مرضی خطاب کر لیں جھوٹی باجی آپکو NRO نہیں ملے گا-آپکو سزا کاٹے بغیر ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا"۔