سانحہ موٹروے ،پولیس مرکزی ملزم کی گرفتاری میں ناکام،قصور آپریشن میں دو بہنوئی گرفتار

سانحہ موٹروے ،پولیس مرکزی ملزم کی گرفتاری میں ناکام،قصور آپریشن میں دو ...
سانحہ موٹروے ،پولیس مرکزی ملزم کی گرفتاری میں ناکام،قصور آپریشن میں دو بہنوئی گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق پولیس سانحہ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری میں ناکام ہے،پولیس کاکہنا ہے کہ قصور آپریشن کے دوران ملزم کے 2 بہنوئی حراست میں لے لئے ان کا تعلق بہاولنگر سے ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنے بہنوئی عارف اور صابر کیساتھ کچھ دن قبل رابطے میں رہا ،ملزموں کی تصویریں بھی منظر عام پر آئیں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا،تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عابدا پنے رشتہ داروں کے ساتھ کچھ دن پہلے تک رابطے میں رہا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -