میٹرک کے نتائج کا اعلان کچھ دیر میں، رزلٹ جاننے کیلئے کہاں میسج کرنا ہوگا؟ ایس ایم ایس سروس کا بھی اعلان

میٹرک کے نتائج کا اعلان کچھ دیر میں، رزلٹ جاننے کیلئے کہاں میسج کرنا ہوگا؟ ...
میٹرک کے نتائج کا اعلان کچھ دیر میں، رزلٹ جاننے کیلئے کہاں میسج کرنا ہوگا؟ ایس ایم ایس سروس کا بھی اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹرک کے سال 2020 کے نتائج کا اعلان آج (ہفتہ) کی شام پانچ بجے ہونے جارہا ہے اور ایسے میں اپنے متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس سے آپ نتیجہ دیکھ سکتے ہیں، ڈیلی پاکستان کی ویب سائٹ پر بھی آپ کو لنکس دستیاب ہوں گے ۔ ایسے مٰیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے اپنی ویب سائٹ کے علاوہ ایس ایم اس  سروس  بھی شروع کرنے کا اعلان کردیا جس پر آپ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کے بعد نتائج حاصل کرسکیں گے ۔ اس کیلئے آپ کو اپنے موبائل کے میسج میں جانا ہوگا، اپنا رول نمبر (یعنی جس بچے کا نتیجہ معلوم کرنا ہے) لکھیں اور اسے 80029  پر بھیج دیں۔ اس کے جواب میں آپ کو نتیجہ مل جائے گا۔

ایس ایم ایس اور ویب سائٹ کے علاوہ ، گزٹ یا پھر  ریگولر سٹوڈنٹس اپنے سکول سے بھی پتہ کرسکتے ہیں لیکن یہ سہولیات شام پانچ بجے اور اس کے بعددستیاب ہوں گی ۔

مزید :

تعلیم و صحت -علاقائی -پنجاب -لاہور -