بین ڈنک سمیت غیر ملکی کھلاڑی عاقب جاوید سے کیا پوچھ رہے ہیں؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے

بین ڈنک سمیت غیر ملکی کھلاڑی عاقب جاوید سے کیا پوچھ رہے ہیں؟ ایسا انکشاف کر ...
بین ڈنک سمیت غیر ملکی کھلاڑی عاقب جاوید سے کیا پوچھ رہے ہیں؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بین ڈنک سمیت غیر ملکی کھلاڑی ابھی سے لیگ کے بقیہ میچز کے بارے میں پوچھتے رہتے ہیں اور سب ہی پاکستان آنے کیلئے پرجوش ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام چیزیں مثبت رہتی ہیں اور پی ایس ایل کے باقی میچز شیڈول کے مطابق ہوتے ہیں تو یقینی طور پر غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئیں گے، غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں وہ ابھی سے پوچھتے رہتے ہیں اور بین ڈنک آنے کیلئے پرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہی ہوں گے اس لئے انہیں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آنے میں بھی آسانی ہو گی۔ لاہور قلندرز کی تیاریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ ستمبر کے آخر تک لاہور قلندرز کی تیاریوں کے سلسلے میں پلان تیار کر لیں گے۔
ڈائریکٹر لاہور قلندرز اس حق میں ہیں کہ میچز کیلئے شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں لانا چاہئے جن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر ہوٹلز اور دوسری جگہوں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولا گیا ہے تو یہ میچز بھی اوپن ائیر میں ہونا ہیں تو اس میں بھی ایس اوپیز کے ساتھ تماشائیوں کو گراؤنڈ میں لائیں اور انہیں ایک قطار چھوڑ کر بٹھائیں، اس سے دنیا میں اچھا پیغام جائے گا، کم ازکم 5 ہزار تماشائیوں کو گراؤنڈ میں لانا چاہیے۔

مزید :

کھیل -