چودھری پرویز الٰہی سے لیگی رہنما رائے عثمان خان کھرل کی ملاقات، (ق)لیگ میں شمولیت کااعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے جڑانوالہ کے لیگی رہنما رائے عثمان خان کھرل نے ملاقات کی، عثمان خان کھرل نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کااعلان کردیا،اس موقع پر پیر شعیب شاہ نواز،رائے محمدفاروق اور آصف چٹھہ بھی ملاقات میں موجودتھے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سابق ایم این اے لیاقت علی بھٹی نے بھی ملاقات کی،چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ صوبے کی ترقی، عوامی فلاحی ترقیاتی کام اور خدمت کرتے رہیں گے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے نے لیاقت بھٹی کو بلدیات انتخابات کی تیاریوں کیلئے گرین سگنل دیتے ہوئے کہاکہ کورونا ایس او پیز کاخیال رکھتے ہوئے سیاسی سرگرمیاںں جاری رکھیں ، عوامی نمائندو ں کو بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار کیا جارہاہے،ہمیں جب بھی موقع ملا عوام کے بنیادی مسائل حل کئے ،آج بھی عام آدمی کی بلاتفریق خدمت کررہے ہیں ۔